لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے ایک تصویر شائع کی اور لکھا کہ دس ماہ میں حکومت نے معیشت تباہ کردی جبکہ قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق ختم کردیے۔
اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2023
انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کو اپنی ناک کے نیچے پھیلنے کی اجازت دی، اب جب اس پر نظر ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہوسکتا ہے؟۔