English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر جو بائیڈن کا عراقی وزیر اعظم سوڈانی سے ٹیلی فونک رابطہ

القمر

امریکی صدر  جو بائیڈن اور عراقی وزیر اعظم  محمد شیعہ  الا سوڈانی  نے عراق کی اقتصادی ترقی سمیت علاقائی و عالمی  سلامتی  معاملات پر  غور کیا ہے۔

وائٹ ہاوس سے جاری کردہ  اعلامیہ میں   اطلاع دی گئی ہے کہ امریکی صدر بائڈن اور عراقی وزیر اعظم نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  بائیڈن نے عراق کے ساتھ  طے اسٹریٹجک فریم ورک معاہدے کے لیے امریکہ کے عزم کی توثیق کی، اور عراق کی خودمختاری اور آزادی کو مضبوط بنانے کے لیے سوڈانی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

رہنماؤں نے عراق کی معیشت کے حوالے سے سوڈانی کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا اور امریکہ  نے ان پالیسیوں کی منظوری کے لیے تیار  ہونے کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ بائیڈن نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے  آئندہ ہفتے دورہ واشنگٹن  کا خیر مقدم   کیا ہے، دونوں سربراہان نے  اس چیز کی ضمانت دی ہے کہ  یہ داعش کو  ایک  بار پھر  عراقی عوام، علاقائی و عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بننے  کی اجازت نہیں  دیں گے  اور  یہ آئندہ کے   مہینوں میں   باہمی تعاون کو جاری  رکھیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ   وائٹ ہاوس میں   موجود اردن کے شاہ عبداللہ دوئم بھی اس بات چیت میں شریک تھے  اور انہوں نے مشترکہ سٹریٹیجک انفرا سٹرکچر  منصوبوں سمیت  اپنے ملک کی عراق  کے لیے حمایت  و تعاون پر زور دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے