وزیر دفاع خلوصی آقار اور انڈونیشیائی وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے "عسکری تعاون عمل درآمد منصوبے ” پر دستخط کیے۔
وزیر آقار کی سرکاری دعوت پر ترکیہ کادورہ کرنے والے سوبیانتو کا دارالحکومت انقرہ میں وزارت دفاع میں سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔
آقار نے سوبیانتو کی میزبانی پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ممالک کے درمیان طویل مسافت کے باوجود ہمارے تاریخی ماضی ، باہمی روابط ہمارے درمیان دوریوں کو دور کر دیتے ہیں۔ ہمارے ممالک کے مابین موجودہ عسکری تربیت ، مشقوں اور دفاعی صنعت میں تعاون کی استعداد کو فروغ دینا اہم ہے۔ آج طے پانے والے معاہدے کی بدولت خطوں اور دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام میں خدمات فراہم کی جائینگی۔
مہمان وزیر سوبیانتو نے "ملٹری کوآپریشن عمل درآمد منصوبے ” کی تاریخی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ دستاویز دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کا تسلسل ہیں۔
انڈونیشیا اور ترکیہ کے درمیان قریبی تعاون و حکمت ِ عملی پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سوبیانتو نے کہا کہ””دونوں ممالک کے درمیان ایک تاریخی پس منظر اور ایک جذباتی رشتہ ہے۔ ہمارے تعاون کی ترقی عالمی امن اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس تناظر میں، ہمارے ممالک اور مسلح افواج کے درمیان تعاون کا اظہار کرنے والے منصوبے کو جلد از جلد ٹھوس اقدامات کے ساتھ عملی جامہ پہنایا جائے گا۔”
