نائب وزیر خارجہ سعدات اونال کو اقوام متحدہ میں جمہوریہ ترکیہ کا مستقل نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط کے ساتھ سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے تقرری کے فیصلے کے مطابق، اقوام متحدہ میں جمہوریہ ترکی کی مستقل نمائندگی کے خصوصی نمائندے فریدون ہادی سینیرلیو اولو کو ان کے عہدے سے آرٹیکل 4 کے مطابق سبکدوش کردیا گیا ہے۔ صدر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق نائب وزیر خارجہ سعدات اونال کو صدارتی حکمنامے کے آرٹیکل 2 اور 3 کے مطابق اقوام متحدہ میں جمہوریہ ترکیہ کا مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے ۔
