ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی نے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی ڈاریکٹر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

 حکومت مالی نے  اقوام متحدہ  کے  بحالی استحکام مشن کے شعبہ حقوق انسانی کے ڈاریکٹر گولاوئما گیفا آٹون ڈوکو انڈالی کو نا سپندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔

 حکومتی بیان کے مطابق،  انڈالی کو مالی چھوڑنے کےلیے  اڑھتالیس  گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔

مالی حکومت کا کہنا ہے کہ  انڈالی نے  سفارتی  آداب اور ذمے داریوں کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملکی استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔

باماکو حکومت  نے  مینوسما  کے ترجمان اولیئور سالگاڈو  کو گزشتہ سال جولائی میں ملک بدر کر دیا تھا۔

 سالگاڈو نے بتایا کہ مالی میں آئیوری کوسٹ کے 49 فوجیوں کی گرفتاری کے بعد ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں