قاہرامان ماراش کے زلزلے کے بعد دنیا بھر سے ترکیہ کو پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
فارمولا ون کے صدر اور سی ای او اسٹیفانو دومینی کالی نے ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے حوالے سے اظہار ِ یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔
اسٹیفانو دومینی کالی نے ایف ۔ ون کے سماجی رابطوں کے پیج پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ” ترکیہ بڑے پیارے انسانوں کے ساتھ فارمولا ۔ ون کے قلب میں ایک خصوصی مقام رکھتا ہے۔ اس ملک میں پیش آنے والے اس المیہ نے ہم سب کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہم ترک عوام اور زلزلہ زدگان کے لیے دعا گو ہیں۔ "