ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد

ملتان: انسداد دہشت گردی فورس نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا جس کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گرد کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے، جس کے قبضہ سے خودکش جیکٹ، پستول ، گولیاں اور کلعدم تنظیم کے اسٹیکرز برآمد ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں