ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالی لینڈ، فوجیوں اور مخالفین کے درمیان تصادم،40 افراد لقمہ اجل

صومالیہ سے یکطرفہ طور پراعلان ِ آزادی کرنے والے صومالی لینڈ کے شہر  لاس آنود میں فوجیوں اور حکومت مخالفین  کے درمیان تصادم میں تقریباً 40 افراد ہلاک ہو گئے۔

لاس آنود کے  شعبہ صحت کی ٹیموں سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق  شہر میں ہونےو الی  جھڑپوں میں خواتین اور بچوں کے بھی شامل ہونے والے  40 افراد لقمہ اجل  جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے۔

صومالی لینڈ حکومت  کا  کہنا ہے  کہ مسلح اپوزیشن کی جانب سے فوجیوں پر حملے کے بعد تصادم  ہوا، جب کہ اپوزیشن گروپوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے اجلاس پر صومالی لینڈ کے فوجیوں نے دھاوا بولا  تھا۔

مخالفین چاہتے ہیں کہ صومالی لینڈ کے فوجی سول، سناگ اور سینی کے علاقوں کو چھوڑ کر ان علاقوں کو صومالی ریاست سے وابستہ کر  دیں۔

گزشتہ ماہ صومالی لینڈ میں ہونے والے مظاہروں میں بہت سے لوگ مارے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں