بلغارئین صدر رومین رادیف نے یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل سے رابطہ کیا ہے۔
بلغارئین خبر ایجنسی کے مطابق، صدر رادیف اور میشل نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کیا جس میں یورپ کی ہجرت پالیسی پر مبنی بعض سفارشات پرغور کرنے اور یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں پر مہاجرین کے غیر ضروری بوجھ کے حامل ممالک سے مزید یک جہتی اور تعاون جیسےمعاملات زیر غور آئے۔
بات چیت میں اس کےعلاوہ روس۔یوکرین جنگ کے یورپی معیشت پر اثرات اور سلامتی کو درپیش خطرات پر بھی غور کیا گیا ۔
رادیف نے بات چیت میں کہا کہ یورپی یونین کے رکنی مذکرات یں مصروف شمالی مقدونیہ نے ہمارے خلاف ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ بات چیت برسلز میں نو تا دس فروری کے درمیان منعقد ہونے والے یورپی یونین کے ہنگامی سربر اہی اجلاس کی تیاریوں کے سلسلےمیں کی گئی ہے۔