ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم اپنے شہریوں کو بے گھر نہیں رہنے دیں گے: ایردوان

زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے کے دوران صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع قہرمان ماراش میں زلزلہ زدگان کے لئے لگائے گئے خیموں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے بات چیت کی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان، 6 فروری کو آنے والے اور 10 اضلاع کو متاثر کرنے والے 7،7 اور 7،6 کی شدت کے زلزلے  کے بعد حالات کا موقع پر  جائزہ لینے کے لئے، متاثرہ علاقے کے دورے پر ہیں۔

حکام سے جاری امدادی کاروائیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد انہوں نے خیموں میں مقیم زلزلہ زدگان کے ساتھ ملاقات کی ان کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں تسّلی دی۔

صدر ایردوان نے یہاں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم نے اپنے تمام امکانات فعال کر دئیے ہیں۔ ہم، زلزلہ زدہ 10 اضلاع میں منہدم رہائشی عمارتوں کی جگہ اور ایک سال کے اندر اندر، زلزلہ پروف  رہائشی عمارتیں تعمیر کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواہش مند زلزلہ زدگان انطالیہ، انطاکیہ اور مرسین میں  ایگریمنٹ والے ہوٹلوں میں قیام کر سکتے ہیں ۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہمارے شہری کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ ہم انہیں بے گھر نہیں رہنے دیں گے۔ متاثرہ کنبوں کی مالی امدادی  بھی کی جائے گی”۔

قاہرمان ماراش  میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد صدر ایردوان ضلع حطائے تشریف لے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں