ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باجوہ نے خود تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہوں نے گرائی، عمران خان

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ایک صحافی کو بیان میں تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہوں نے گرائی اس لیے فوج کے اندر اس معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے۔ 

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کہ اس وقت بھی باجوہ پالیسی چل رہی ہے، جنرل باجوہ نے تکبر کے ساتھ بیان دیے کہ انہوں نے حکومت کا فیصلہ کیا عوام سمجھتی تھی جنرل باجوہ کی وجہ سے حکومت گری۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے خود تسلیم کر لیا ہے جنرل باجوہ نے پردہ گرا دیا، لوگوں کو واضح ہو گیا آرمی چیف نے حکومت گرائی انہوں نے مل کر ہماری حکومت گرائی اور خود اکٹھے ہو گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے الیکشن میں دھاندلی کرنے کے لیے چن چن کر پولیس والے لگائے گئے ہیں لگ رہا ہے پنجاب اور کے پی میں الیکشن 90 دن سے آگے نہیں جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں