ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ناممکن ہے، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے بغیر قانون کی حکمرانی نہیں چل سکتی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ’قانون کی حکمرانی کے بغیرجمہوریت کا تصور ہی محال ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ایک مضبوط، آزاد اور معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا اور دستور کی حفاظت کرتاہے‘۔ انہوں نے کہا کہ قوم انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور نظامِ عدل سے وابستہ امیدیں زندہ کرنے کیلئے قوم عدلیہ کی پُشت پر کھڑی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں