ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوکت ترین، راجہ پرویز اشرف کی بریت کیخلاف نیب اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد: رینٹل پاور کیسز میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بریت کے خلاف نیب اپیلیں چار اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کیسز کی سماعت کریں گے۔

ساہووال اور پیرا غائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین کی بریت کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں۔ عدالت نے شوکت ترین، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف نیپ اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزمان کی بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔ احتساب عدالت نے شوکت ترین، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں