حکومت جاپان کا کہنا ہے کہ چین کا ایک جنگی بحری جہاز جنوبی جاپان کی بحری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔
جاپانی امور دفاع کے مطابق،کاگوشیما کے قریب یاکو شیما نامی جزیرے کے جنوب مغرب میں ایک چینی بحری جنگی جہاز ہماری حدود میں داخل ہو گیا ۔
بعد ازاں یہ جہاز خبردار کرنے کے بعد جاپانی حدود سے نکل گیا ۔
حکومت جاپان نے اس خلاف ورزی پر چینی انتظامیہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔