ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امید کا دامن نہ چھوڑیں،زخموں کا مداوا بننا جاری رکھیں گے: امینہ ایردوان

 ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ ہم مل کر امید کا دامن تھامے رکھے  گے،امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔

امینہ ایردوان نے سوشل میڈیا  پر  ضلع دیار بکر اور شانلی عرفا میں زلزلہ زدگان سے ملاقاتوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔

امینہ ایردوان نے کہا کہ  زلزلہ زدگان  کا درد ہمارا سانجھا درد ہے ،مجھے یقین ہے کہ ان زخموں کا مداوا بننا اور امید کا دامن تھامنا جاری  رکھیں گے،میں امدادی کاموں میں حصہ لینے والے تمام افراد کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کےلیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں