ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بحری مشق امن -2023 جاری

پاکستان کے شہر کراچی میں امریکہ اور چین سمیت 50 سے زائد ممالک کے بحری یونٹس کی شرکت سے   منعقد ہونے والی کثیر القومی بحری مشق امن -2023 جاری ہے ۔

ریئر ایڈمرل جاوید  حیدر خواجہ نے کہا کہ 10 فروری کو شروع ہونے والی مشق کے آج کے حصے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کام کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  یہ مشق، جس میں گن بوٹس، ہیلی کاپٹروں، چھاتہ برداروں اور خصوصی دستوں نے حصہ لیا، کامیابی کے ساتھ مکمل   ہوگئی ہے۔

دوسری طرف، ترکیہ اس بار  ترکیہ میں آنے والے   7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلے  کے باعث ان مشقوں میں حصہ نہیں لے سکا ہے۔

پاکستانی  پیرا شوٹرز نے  زلزلے کے باعث ترکیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ترکی کا پرچم آسمان پر  بلند کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں