قاہرامان ماراش زلزلوں کے بعد سے امدادی ٹیمیں زندگی اور موت کے درمیان پھنسے ہوئے آفت زدگان کی مدد کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔
ملبے تلے سے نکالی جانیوالی جانیں کچھ حد تک دلوں کو سکون دلا رہی ہیں "معجزانہ نجاتیں” پورے ترکیہ کے دلوں کو چھو رہی ہیں۔
غازی اینتپ میں مسمار ہونے والی عمارت کے ملبے تلے سے 40 سالہ سیبل قایا کو 170 گھنٹوں کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔
ادیامان کی تحصیل بیسن میں 60 سالہ ایرین گل کو زلزلے کے 166 گھنٹے بعد اور ادیامان سے ہی 158 گھنٹوں کے بعد 10 سالہ عاصمہ نامی بچی کو زندہ بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔