روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے کہا ہے کہ یوکرین، مولدووا کو روس کے مقابل لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
زاہرووا نے کہا ہے کہ ہم ، "روس کے جمہوریہ مولدووا کے ماحول کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں ہونے”جیسے کنائیوں کی قطعی شکل میں تردید کرتے ہیں۔
انہوں نے ، مولدووا کی صدر مایا ساندو کے” روس کے مولدووا کے ماحول کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ رکھنے ” سے متعلقہ بیان کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے ۔
بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جن منصوبوں کا ساندو نے ذکر کیا ہے وہ یوکرین کی طرف سے مولدووا کے حوالے کئے گئے ہیں اور بے بنیاد اور غیر حقیقی دعوے ہیں۔
زاہرووا نے کہا ہے کہ "یہ پلان امریکہ، دیگر مغربی ممالک اور یوکرین کے کلاسیکی ہتھکنڈے ہیں جن کا یہ ایک تواتر سے استعمال کر رہے ہیں۔ سب سے پہلے غیر مصدّقہ اور نام نہاد خفیہ معلومات کا حوالہ دے کر الزامات لگائے جاتے ہیں اور بعد میں ا نہیں خود کو سچّا ثابت کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مذکورہ پلان سے متعلق جھوٹی معلومات پھیلانے والا فریق کیف ہے اور مقصد مولدووا کو روس کے دو بدو لانا ہے”۔
ماریا زاہرووا نے کہا ہے کہ مولدووا انتظامیہ نے اس طرح کے بیانات کے ساتھ اپنے شہریوں کی توجہ کسی اور طرف موڑنے کی کوشش کی ہے۔ ہم، روس کے جمہوریہ مولدووا کے ماحول کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں ہونے سے متعلق اشاروں کنائیوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ مغربی ممالک اور یوکرین کے برعکس ، ہم مولدووا اور دنیا کے دیگر ممالک کے داخلہ معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ روس جمہوریہ مولدووا کے لئے کوئی خطرہ تشکیل نہیں دے رہا۔ ہم مساوی اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حامی ہیں۔ ہم مولدووا انتظامیہ سے، بصیرت سے کام لینے، خارجہ اشتعالی کاروائیوں کے ہتھے چڑھنے سے گریز کرنے اور اپنے شہریوں کے مفاد کے مطابق حرکت کرنے کی ، اپیل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مولدووا کی صدر مایا ساندو نے کل جاری کردہ بیان میں روس کو مولدووا میں تباہ کن کاروائیوں کا منصوبوں بنانے کا قصوروار ٹھہرایا اور کہا تھا کہ "کریملن ہمارے ملک میں تشدد پھیلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا”۔