English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس قصداً اناج راہداری کے کام کو طول دے رہا ہے: یوکرین

القمر

یوکرین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے  قصداً اناج راہداری کے کام میں رخنہ ڈالا ہوا ہے۔

 یوکرینی امور خارجہ کے مطابق، روس نے بحیرہ اسود میں اناج راہداری کے کام میں جان بوجھ کر رکاوٹ پیدا کر دی ہے جس پر ہمیں تشویش ہے ۔

بیان میں اس بات کا دفاع کیا گیا ہےکہ  روسی جائزہ کاروں نے  قصداً بحری جہازوں کی نگرانی کے کام کو طول دے رکھا ہے ،استنبول میں قائم مشترکہ رابطہ مرکز میں موجود  روسی مبصرین آبنائے استنبول سے یوکرین جانے والے بحری جہازوں کی نگرانی کو بلاوجہ طول دے رہے ہیں اس راہداری کے ضامن اقوام متحدہ اور ترکیہ سمیت عالمی برادری ہے جن سے ہمارا مطالبہ ہے کہ  روس کو اس حرکت سے روکا جائے۔

یاد رہے کہ  اناج کے بحران کو روکنے کےلیے انقرہ کی کوششوں سے اناج کی ترسیل کا معاہدہ گزشتہ سال بائیس جولائی کو یوکرین،روس،ترکیہ اور اقوام متحدہ کے درمیان ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے