ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور شام میں بہترین کارکردگی پر میں روس وزارتِ ہنگامی حالات کا شکر گزار ہوں: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد فوری اور معیاری امدادی کاروائیوں کی وجہ سے روس وزارتِ ہنگامی حالات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر پوتن نے صدارتی پیلس کریملن سے، روس وزارتِ ہنگامی حالات کو مخاطب کر کے، ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش مرکز والے زلزلے کے بعد روس کی طرف سے، ترکیہ اور شام میں جاری امدادی کاروائیوں پر زور دیا اور کہا ہے کہ "گذشتہ ہفتے ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد روس وزارتِ ہنگامی حالات کے اہلکارمتاثرہ مقامات پر پہنچنے والے اوّلین امدادی عملے میں سے تھے۔ ہمارے امدادی کارکنوں، تربیت یافتہ کتّوں والی ٹیموں، ڈاکٹروں اور ماہرین نفسیات  نے کچھ نہیں تو 24 گھنٹے بغیر کسی وقفے کے کام کیا۔ ہمارے فیلڈ ہسپتال بلاتاخیر قائم کر دئیے گئے اور منّظم امدادی کاروائیوں کے نتیجے میں متعدد انسانوں کی جانیں بچا لی گئیں”۔

پوتن نے اس بہترین کارکردگی پر روس وزارتِ ہنگامی حالات کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش میں 7،7 اور 7،6 کی شدت سے زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز تحصیل پازارجک اور زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ ملک کے 10 اضلاع سمیت شام میں بھی شدت سے محسوس کیا گیا اور بھاری پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بنا ہے۔ زلزلے کو صدی کی آفت قرار دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں