ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالی فوج کا آپریشن، الشباب کے 188 دہشتگرد ہلاک

صومالیہ میں دہشتگرد تنظیم الشباب کے خلاف جاری آپریشن میں گزشتہ ایک  ہفتے کے دوران 188 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

صومالی وزیر اطلاعات داود اویس جاما نے بتایا ہے کہ  الشباب کے خلاف جاری آپریشنز میں اہم کامیابی ملی ہے،مودوگ نامی علاقے میں 170 اور زیریں شابیل میں ایک فضائی کاروائی کے دوران 18 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

 دریں اثنا، صومالی حکومت  نے ملک میں بذریعہ ٹیلیفون رقوم کی منتقلی کے استعمال کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلیے اب تمام ٹیلی کمیونیکشین کمپنیاں رقم کی منتقلی کرواتےہوئے صارف کی تصویر اور انگلیوں کے نشان لینے کی پابندی ہونگی ۔

صومالی فوج نے الشباب کے خلاف سات ماہ سے جاری ان آپریشنز میں کافی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں