English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مٹھی میں فروری کے دوران گرمی کا نیا ریکارڈ، پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا

القمر

 اسلام آباد: مٹھی میں فروری کے مہینے میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں گرمی کا موسم قبل از وقت آچکا ہے، مٹھی میں فروری کے مہینے میں چھ سال بعد شدید گرمی پڑی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو مٹھی میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، 19 فروری 2017ء کو مٹھی کا پارہ 38.5 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا جس کے بعد آج 19 فروری کے دن سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے