English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کا اضافہ

القمر

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1839 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمت بڑھ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3800روپے اور 3258 روپے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اجافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 96 ہزار اور فی دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 38 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے