English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر آج ترکیہ پہنچ رہے ہیں

القمر

وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر آج ترکیہ   پہنچ رہے ہیں 

لاہور کے ہوائی اڈے پر پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی اور قونصل جنرل امیر اوزبے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

انقرہ میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے اور زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان پر پوری پاکستانی قوم کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

وزیراعظم مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور امدادی کاروائیوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کریں گے۔

وزیراعظم جنوبی ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور علاقے میں تعینات پاکستانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور زلزلہ متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک ہر آزمائش اور مصیبت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

ادھر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ترک بہن بھائیوں کے لئے غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کے پیغام کے ساتھ ترکیہ روانہ ہورہے ہیں۔

 انہوں نے کہا ہم دوملکوں میں رہنے والی ایک قوم ہیں اور ان کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے جیسی قدرتی آفت پر قابو پانا کسی ایک حکومت کے بس کی بات نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کوئی ملک بھرپور وسائل کےباوجود اس سطح کی تباہی سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ دنیا آگے آئے اور تکلیف میں مبتلا انسانیت کی حمایت کرے۔ 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے