ترک امور دفاع نے ہسپانوی فوج کی بکتر بند گاڑیوں کی ضلع حاتائے کے قصبے اسکندرون میں گشت کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
بعض ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں موصول ہورہی تھی کہ ہسپانوی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اسکندرون اور دیگر داحلی علاقوں میں گشت پر مصروف ہیں۔
وزارتی ذرائع نے ان دعووں کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد علاقے میں موجود ہسپانوی بحریہ کی بعض گاڑیاں امدادی کاروائیوں کے لیے علاقے میں موجود تھیں جن کی یہ تصاویر ہیں۔
