English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

القمر

آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "ترکیہ یک جان”

ترکیہ ‘صدی کی آفت’ کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے یک جان ہوگیا ہے۔ ٹیلی ویژن چینلز کی مشترکہ ٹیلی تھون   براہ راست نشریات ” یک جان ترکیہ” کے زیر عنوان  منعقد کی گئی  جس میں  زلزلہ متاثرین کے لیے 115 ارب لیرا سے زیادہ کی امداد جمع کی گئی ہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : "عطیہ کا ریکارڈ”

ترکیہ  میں صدی کی آفت کے زخموں کو مندمل کرنے اور زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے کل رات  تمام ٹی وی چینلز کی ٹیلی تھون سروس   جس میں  فن، کاروباری اور کھیل کی دنیا کے اہم ناموں  نے شرکت کی صرف  مرکزی بینک نے 30 ارب لیرا کے ساتھ سب سے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔ عطیہ کی رقم؛ 115 ارب 146 ملین 528 ہزار لیرا تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایس  ایم ایس کی تعداد 9  ملین  10 ہزار تک پہنچ گئی۔

 

***روزنامہ صباح: "نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کا آغاز ماہ  مارچ میں ہوگا”

قہرامان ماراش  میں آنے والے زلزلوں میں ہزاروں جانوں کے ضیاع کے علاوہ، ہزاروں گھر اور دفاتر  مسمار ہوگئے ہیں ۔ اس تباہی کے بعد جسے دنیا ‘صدی کی آفت’  قرار دیا گیا ہے،  صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایت پر خطے میں نئی ​​رہائش گاہوں کی تعمیر کا کام مارچ میں شروع ہو جائے گا۔

 

***روزنامہ سٹار: "زلزلے کے علاقے میں یوکرینی  ریسکیو  ٹیم”

ترکی میں زلزلے کے بعد دنیا بھر سے ٹیمیں زلزلہ زدہ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں  حصہ لے رہی ہیں۔ یوکرینی  ریسکیو ٹیم کے سربراہ کونسٹنٹین سلائیف نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے آغاز میں ترکیہ  کی طرف سے ہمیں فراہم کی جانے والی حمایت اور امدا د کے بعد ہم سب کا بھی فرض ہے کہ ترکیہ کی مدد کی جائے۔

 

***روزنامہ حریت: "آرمینیا کے ساتھ  تعلقات  معمول پر لانے کا فیصلہ "

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے دارالحکومت انقرہ میں آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے قابل ذکر بیانات دیئے ہیں ۔ چاووش اولو نے کہا ہے کہ ہمیں اس یکجہتی کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ   جنوبی قفقاز میں  تعلقات معمول پر لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے