ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی وزیر خارجہ ترکیہ آ رہے ہیں

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن زلزلے کی آفت کے بعد  جذبہ خیر سگالی و یک جہتی سمیت امدادی کاموں کا جائزہ لینے کی غرض سے ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

امریکی امور خارجہ کےمطابق، بلنکن آج میونخ سلامتی کانفرنس میں شرکت کی غرض سےجرمنی روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ یوکرین کے لیے امداد اور علاقائی سلامتی سمیت ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد فراہم کی جانے والی امداد کا جائزہ لیں گے۔

بعد ازاں وہ انیس فروری کو  ضلع ادانہ میں واقع امریکہ کے انجیرلیک فوجی اڈے پر اتریں گے اور وہاں سے پھر انقرہ میں  اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

بلنکن انقرہ میں وزیر خارجہ مولود چااوش اولو  اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کرتےہوئے حکومت ترکیہ کی زلزلے سے متاثرہ شامی علاقوں کو فراہم کردہ امداد پر شکریہ بھی ادا کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ بلنکن انقرہ کے بعد ایتھنز میں یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکس،وزیر خارجہ نیکوس دندیاس اور حزب اختلاف لیڈر الیکسیس چپراس بھی ملاقات کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں