English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ؛ پولیس افسران کے سیاسی بنیاد پر تبادلوں کا کیس سماعت کیلیے مقرر

القمر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 23 فروری کو پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ تین رکنی بینچ کے ارکان میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گے۔

کیس سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ایک دوسرے بینچ نے آج ہی غلام محمود ڈوگر کیس بھی ٹرانسفرز کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے