English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے این ایف نے منشیات کی شارجہ اور قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

القمر

 اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے شارجہ اور قطر  منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں باچہ خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور پر فلائٹ نمبر ER 751 سے شارجہ جانے والے2 ملزمان سے 127 گرام چرس برآمد  کرلی گئی۔ کرک کے رہائشی دونوں ملزمان نے منشیات اپنے جوتوں میں چھپائی ہوئی تھی۔

دوسری جانب راولپنڈی ڈیلی میل آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 70 گرام ہیروئن برآمد  کرلی گئی، جسے ہارڈ پیپر پیک میں چھپایا گیا تھا ۔ اُدھر ملتان ائرپورٹ روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملتان کے رہائشی ملزم سے ایک  کلو 800 گرام چرس اور 104 گرام ہیروئن برآمد  کرلی گئی۔

علاوہ ازیں کراچی میں گارڈن ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کراچی ہی کے رہائشی 2 ملزمان سے ایک کلو آئس برآمد  کرلی گئی۔

اے این ایف نے تمام کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے