English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لندن کے ٹریفلگر اسکوائر میں زلزلہ دگان کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد

القمر

انگلستان کے دارالحکومت لندن کے ٹریفلگر اسکوائر میں”صدی کی آفت” قرار دیے گئے قاہرامان ماراش کے زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس سکوائر میں مقامی وقت کے مطابق  شام 7 بجے  منعقدہ ایک تقریب میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے شمعیں روشن کی گئیں جہاں اس سے قبل کنگ چارلس سوئم اور وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے شام کے آفات سے نمٹنے کے خیمے کا دورہ  بھی کیا تھا۔

یادگاری تقریب میں لندن کی علامت ٹریفل  گر  کے 52 میٹر بلند ستون پر ’’ہم شام و ترکیہ کے شانہ بشانہ ہیں‘‘ پیغام کو بھی منور کیا گیا۔

اس تقریب کے بعد آفت زدگان  کے لیے امداد بھی جمع کی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے