جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا نے ہڑتال کی وجہ سے فرینکفرٹ اور میونخ کے ہوائی اڈوں سےاڑنے والی تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے۔
جرمن ٹریڈ یونین کےمطابق،خدمات عامہ کے ملازمین کی جانب سے فرینکفرٹ ،میونخ،اسٹوٹ گارٹ،ہمبرگ ،ڈورٹمنڈ ،ہین اوور اور بریمین کے ہوائی اڈوں پر ہڑتال کے اعلان کے بعد فرینکفرٹ اور میونخ کے ہوائی اڈوں سے اڑنے والی0 130 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
امکان ہے اس اعلان کے بعد دیگر ہوائی اڈوں سے بھی پروازوں میں تاخیر یا منسوخی کی خبریں مل سکتی ہیں۔
لفتھانسا کہ جس کے زیر نگرانی متعدد دیگر کمپنیاں بھی شامل ہیں نے اعلان کیا ہے کہ معمول کے مطابق پروازوں کی آمدورفت اٹھارہ فروری تک بحال ہوسکتی ہے۔
