ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان غیر جانبدار ہے،یوکرین کو اسلحہ نہیں دیا:ترجمان امور خارجہ

پاکستان نے روس۔یوکرین جنگ میں غیر جانبداری کو پس پشت ڈالنے اور کیئف کو اسلحہ دینے سے  متعلق دعووں کی تردیدی کی ہے۔

 امور خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ  نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم نہیں کیا ہے،ہم اپنی غیر جانبداری کی  پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اس جنگ میں بھی اسی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں پیش رفت جاری ہے جس میں دو طرفہ دوروں سے مزید تقویت  پیدا ہوگی ۔

واضح رہے بھارتی میڈیا نے  دعوی  کیا تھا کہ پاکستان  نے یوکرین کو گراڈ قسم کے دس عدد راکٹ فراہم کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں