ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائیڈن عہدہ صدارت کےلیے صحت مند اور فٹ ہیں: وائٹ ہاوس ڈاکٹر

امریکی صدر جوبائیڈن کو صدارت کے لیے مضبوط، صحت مند اور فٹ قرار دے دیا گیا۔

خبر کے مطابق، وائٹ ہاؤس ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 80 سالہ جوبائیڈن صدارتی ذمہ داری نبھانے کے لیے مضبوط اور فٹ ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ روز  واشنگٹن کے اسپتال میں امریکی صدر کا 3 گھنٹے تک طبی معائنہ ہوا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں صدر بننے کے بعد جوبائیڈن کا دوسری مرتبہ طویل اور جامع طبی معائنہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، جوبائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں اور امکان ہے کہ وہ جلد دوسری مرتبہ بھی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں