ترک ضلع ادیامان کے دیہات بالک بورنو میں زلزلے کی شدت کے باعث زرعی اراضی کی سطح تین میٹر مزید بلند ہو گئی۔
بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت،برف باری اور پہاڑوں سے گرنے والے پتھروں کی وجہ سے دیہاتوں کے درمیان راستے بھی بند ہو گئے تھے ۔
زلزلے کے بعد کٹی ہوئی سڑکوں اور تباہ حال پلوں کی مرمت کر دی گئی ہے جس کے بعد اب باری ان شاہراہوں کی ہے ۔
کھیتوں کے علاوہ بعض سڑکوں پر بھی تین میٹر اونچائی دیکھی گئی ہے۔
