ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان، صوبہ بدخشاں میں برف کے تودے گرنے سے 12 افراد جان بحق

افغانستان کے شمال  مشرقی صوبے  بدخشاں میں حالیہ 4 دنوں میں  برف کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

بدخشاں قدرتی آفات کے خلاف جدوجہد  ادارے کے صوبائی منیجر مولوی محمد اکرم  نے پریس کو بتایا ہے کہ بدخشاں کی تحصیلوں  کوہستان، ریگستان، یاوان، شگنان، درایم اور یافتال  میں شدید برفباری سے برف کے تودے گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

گزشتہ 4 دنوں میں  ان حادثات میں  12 افراد کے لقمہ اجل بننے کا  ذکر کرنے والے اکبری نے بتایا کہ اس دوران 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اکبری کا کہنا  تھا کہ برف کے تودے گرنے کی آفت میں 50 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں