ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر ملکی ریسکیو ٹیمیں اپنا کام مکمل کرنے کے بعد اپنے اپنے ملک روانہ

قہرامان ماراش  میں6 فوری کو  آنے والے  7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلے  جسے صدی کی آفت قرار دیا گیا ہے  غیر ملکی  ریسکیو ٹیمیں  اپنا کام مکمل کرنے کے بعد اپنے اپنے ملک  روانہ ہو رہی ہیں۔

آفت زدہ علاقے میں اپنا کام مکمل کرنے کے بعد، 24 افراد پر مشتمل کرغزستان کی ریسکیو ٹیم  استنبول ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے طیارے کے ذریعے اپنے ملک روانہ ہوئی۔

میجرا رسلان  نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس سے قبل کبھی اتنی بڑی آفت نہیں دیکھی ہے۔ ہمیں بہت افسوس ہے۔ ہم ایک ہی قوم ہیں، ایک ہی نسل سے  تعلق رکھتے ہیں ۔ ہمارا خون، وطن اور مذہب ایک ہے۔ ہمیں بہت افسوس ہے کہ ہمارے ترک بھائیوں  کو ان حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کرغیز ٹیم کو وزارت خارجہ کی جانب سے تعریفی اسناد پیش کی گئی۔

تصویر لینے کے بعد، کرغیز سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو ترکش ایئر لائنز (THY) کے طیارے کے ذریعے اپنے ملک روانہ ہوگئی۔

وینزویلا کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو بھی استنبول ایئرپورٹ سے ان کے ملک روانہ کر دیا گیا۔

 

الوداعی تقریب میں وینزویلا کی ٹیم کو تعریفی  اسناد پیش کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں