ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کی ترکیہ کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد جمع کرنے کی مہم شروع

اقوام متحدہ  نے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے ایک ارب ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اس موضوع کے حوالے سے تحریری بیان  میں   صدی کے بد ترین زلزلے   سے متاثرہ  ترک عوام کے  لیے انسانی امداد فراہم  کرنے کی اپیل کی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں  فنڈنگ کا عمل تین ماہ تک  جاری رہے گا، بالخصوص خوراک، تحفظ، تعلیم، پانی اور رہائش  فراہم کرنے کے شعبہ جات  میں 52 لاکھ افراد کو امداد  فراہم کرنے میں تعاون کیا جائیگا۔  ترکیہ سب سے زیادہ  مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ملک ہے اور یہ شامی  ہمسایہ  کے لیے سالہا سال سے  بڑی سخاوت  کا مظاہرہ کرتا چلاآرہا ہے۔

گوٹیرس نے زور دیتے ہوئے کہا  کہ وقت آ گیا ہے کہ ترک عوام  سے تعاون  کیاجائے، جو دنیا میں مدد مانگنے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، "آج سے صدی کے سب سے بڑے زلزلے کے بعد  اقوام متحدہ کی جانب سے ترک عوام کے لیے 1 بلین ڈالر مالیت کی انسانی امداد کی اپیل  شروع کی جا رہی ہے ۔”

افریقہ کے مشرق میں 99 ہزار کی آبادی والے جزیرے کے ملک سیشلز نے قاہرامان ماراش کے مرکز میں آنے والے زلزلوں کے بعد ترکی میں زلزلہ زدگان کے لیے 66 ٹن امداد بھیجی ہے۔

نیروبی میں ترک سفارت خانے نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ سیشلز کے لوگوں نے زلزلے کی تباہی کے باعث ترکیہ کو کمبل، سردیوں کے کپڑے اور بستر عطیہ کیے ہیں۔

کویتی امدادی تنظیموں کی جانب سے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے بھیجے گئے امدادی طیاروں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

کویت کی ایک غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل مرسی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں سے ایک ولید الانسری نے بتایا  ہےکہ کویت سے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ترکیہ بھیجے جانے والے امدادی طیاروں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے، اور ہم زلزلے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت  اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا گو ہیں۔

لیبیا کے شہر مصراتہ میں عوام نے زلزلے کے بعد پہلے مرحلے میں انسانی امداد کے 12 ٹرک ترکیہ بھیجے۔

مصراتہ شہر کے ہلال احمر ادارے کے منیجر فتحی شعبانی نے کہا ہے کہ ’’ ترک عوام اور ترک ہلال احمر نے ہمیشہ  ہماری جانب امدادی ہاتھ بڑھایا ہے۔ ہمیں  دلی طور پر دکھ پہنچانے والی اس عظیم آفت  کی بنا پر   ہم بھی انسانی طور پر  ترک عوام کے شانہ بشانہ ہونا چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں