ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجکستان میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ،17 افراد ہلاک

تاجکستان میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے ۔

تاجکستان کی کمیٹی برائے انسداد ہنگامی حالات کے مطابق، ملک کے کوہساری علاقوں میں   برف کے تودے گرنے سے اب تک سترہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ سولہ ہلاک شدگان بدخشاں کے نیم خود مختار علاقے میں اور ایک دارالحکومت دو شنبہ کے قریب واقع وارزوب قصبے  کے قریب ہلاک ہوا ہے،اب تک علاقے میں ایک سو کے قریب برفانی تودے گر چکےہیں جس کی وجہ سے خطرے کی علامات جاری ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں علاقے میں مصروف ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ  برفانی تودے گرنے کے باعث دو شنبہ – چاناک  سمیت متعدد شاہراہیں ٹریفک کی آمدورفت کےلیے بند کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز تاجک حکام کا کہنا تھا کہ ملک کے کوہساری علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے تیرہ افراد ہلاک اور بارہ گمشدہ ہو چکے ہیں، چار مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ پینتیس رہائیشوں اور پانچ کاروباری مراکز سمیت  شہر کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں