ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اللہ کا شکر ہے کہ حملے میں زیادہ نقصان نہیں ہوا، وزیر اعظم پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس  دفتر پر  حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ  اللہ تعالیٰ کا شکر ہے  اس واقع میں ہمیں بڑی تباہی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے  شہباز شریف نے کہا کہ پاک قوتوں نے بڑی  دلیری  سے حملہ آوروں کا خاتمہ کیا، جس میں ان کو سراہتا ہوں۔ حکومت  دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومتوں کی استعداد کار بڑھانے میں پوری معاونت کرے گی۔

وزیراعظم نے بروقت جوابی  کارروائی اور موقع پر موجود رہنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے جذبے کی تعریف کی۔

اس سے قبل  وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو پولیس آفس پر دہشت گردے حملے سے متعلق تفصیلات سے آگاہی کرائی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں