ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن اور فن لینڈ کی مستقل رکنیت کا بڑی بے صبری سے منتظر ہوں، سیکرٹری جنرل نیٹو

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ نے سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن اور فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو سے ملاقات کی جنہوں نے اتحاد میں رکنیت کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔

اسٹولٹن برگ نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر جرمنی میں دونوں رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ گزشتہ روز ترکیہ کے دورے کے بعد سویڈش اور فن لینڈ کے رہنماؤں سے خوش آئندملاقات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کے اتحادیوں نے ان دونوں ممالک کو میثاق میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے۔  سویڈن اور فن لینڈ  اسوقت  درخوست دائر کرنے کے مقابلے میں کہیں زیادہ اعتماد میں ہیں۔  میں ان دونوں ممالک کی مستقل رکنیت  کا خیر مقدم کیے جانے کا بڑی بے صبری سے منتظر ہوں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں