وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے ازبیکستان کے قائمقام وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے غازی انتپ کے آفات و ہنگامی حالت انتظامیہ ڈائریکٹریٹ رابطہ دفتر میں ملاقات کی۔
وزیر چاوش اولو نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ”ہم ان کٹھن ایام میں برادر ملک ازبیکستان کے قائمقام وزیر خارجہ کے دورہ ترکیہ کے شکر گزار ہیں۔”
ازبکستان کے قائمقام وزیر خارجہ سیدوف اظہار یکجہتی اور تعزیت کے لیے آج زلزلہ زدہ علاقے کا دورہ کر رہے ہیں ۔