ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کردیا، عمران خان گرفتاری دے کر تحریک کا آغاز لاہور سے کریں گے۔

بائیس فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پشاور سے کارکن 23 فروری جمعرات کو گرفتاریاں دیں گے۔

جمعہ 24 فروری کو راولپنڈی، ہفتہ 25 فروری ملتان، اتوار 26 فروری کو گوجرانوالہ اور پیر کو سرگودھا سے گرفتاریاں دی جائیں گی۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے ہفتہ کو زمان پارک کے باہر سرچ اور سوئپ آپریشن کیا، اہلکاروں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر پوزیشنز سنبھال لیں۔

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان خیمہ زن ہوگئے ہیں اور از خود ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں