ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمان میں 4،1 کی شدت سے زلزلہ

عمان کے شہر الدقم میں 4،1 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

سلطان قابوس یونیورسٹی سسمولوجک سینٹر کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 55 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت مسقط سے 451 کلو میٹر جنوب مغرب میں بحیرہ عمان کے ساحلی شہر الدقم میں تھا۔ زلزلے کی شدت 4،1  اور زیرِ زمین گہرائی 16،3 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں