ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چاوش اولو۔ بلنکن پریس کانفرنس، شرطوں سے ہمارے ہاتھ پاوں نہ باندھے جائیں: چاوش اولو

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شرائط کا پابند رہ کر ہمارا ایف۔16 حاصل کرنا ناممکن ہے، ضروری ہے کہ ہمارے ہاتھ پاوں نہ باندھے جائیں۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب میں چاوش اولو نے ایف۔16 کے بارے میں ترکیہ کی توقعات کو کھُلے الفاظ میں بیان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ترکیہ کی ایف۔16 کی خرید کے لئے دو ممالک ‘سویڈن اور فن لینڈ’ کی  نیٹو رکنیت کی شرط نہیں رکھی جانی چاہیے۔ یہ منصفانہ  اقدام نہیں ہے۔ دونوں موضوع ایک دوسرے سے مختلف ہیں، دونوں  اپنے سے مخصوص شرائط کے اور اپنی بنیادوں پر جاری مذاکرات کے حامل ہیں۔ دونوں موضوعات کے اپنے اپنے میمورینڈم ہیں ۔ نتیجتاً دونوں کو ایک دوسرے سے مشروط کرنا درست موقف نہیں ہے۔ دوسری طرف اگر شرائط کی پابندی کی جائے تو ہمارا ایف۔16 حاصل کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔ شرطیں لگا کر ہمارے ہاتھ پاوں نہیں باندھے جانے چاہیئں۔ بحیثیت ترکیہ اور امریکہ انتظامیہ اس معاملے میں مشترکہ موقف کا اظہار کرنا میرے خیال میں نہایت اہمیت کا حامل ہو گا”۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ایف۔16 کی فراہمی سے متعلق ہماری طلب  کو پورا کیا جانا نہ صرف ہمارے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بلکہ نیٹو کی دفاعی قابلیت کے حوالے سے بھی نہایت درجے اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے شام میں امریکی وعدوں کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ PKK/YPG کی طرح داعش کے ساتھ بھی تعاون درست فعل نہیں ہے۔

روس کے بارے میں بات کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم نے براستہ ترکیہ، امریکہ اور یورپی یونین کی روس پر عائد کردہ،  پابندیوں میں شگاف ڈالنے کی، پابندیوں کو بائے پاس کرنے کی نہ تو اب تک  اجازت دی ہے اور نہ ہی دیں گے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ "جیسا کہ بقول صدر جو بائڈن کے بھی ترکیہ اور نیٹو کی کمبائن آپریشن قابلیت ہمارے لئے ہمیشہ اہم رہی ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ کو ایف۔16 کی فراہمی کے لئے بائڈن انتظامیہ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم، ترکیہ کے  اپنی جنوبی سرحد  کے بارے میں  جائز اندیشوں کو سمجھ رہے ہیں”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں