درجنوں جنونی یہودی اسرائیلی پولیس کے ہمراہ مقبوضہ مشرقی القدس کے پرانے شہر میں واقع مسجد الاقصیٰ میں داخل ہوگئے ہیں۔
القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 73 جنونی یہودیوں نے مسجد اقصیٰ کے جنوب مغرب میں المغریب (مراکش) گیٹ کے ذریعے حرم شریف پر دھاوا بول دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گروپ کے ارکان نے دھاوے کے دوران حرم شریف میں فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ اسی دوران اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
26 اکتوبر 1994 کو اسرائیل اور اردن کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے مطابق مسجد اقصیٰ ، اردن کی القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے زیراہتمام ہے۔
تاہم 2003 سے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر یہودی ، پولیس کے ہمراہ اسرائیل کے یکطرفہ فیصلے سے مقدس حرم میں داخل ہو رہے ہیں۔
القدس کی اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن نے اسے مسلمانوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔