English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 6 دہشتگرد گرفتار

القمر

 اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک خود کش حملہ آور، اس کا ساتھی اور 4 سہولت کار شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

گرفتار دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے، ملزمان سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک شمالی وزیرستان میں 3 خوکش حملہ آور اور 28 سہولت کار گرفتار ہوچکے ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت چھان بین ضرور کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے