English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کا جرائم پیشہ ترین شہر

القمر

میکسیکو کا شہر کولیمے، 2022 میں ہر ایک لاکھ افراد کے حصے میں آنے والی 181،94 قتل ورداتوں کے ساتھ، دنیا کا جرائم پیشہ ترین شہر ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

عوامی سلامتی  و تعزیراتی کونسلCCSPJP کی رپورٹ میں دنیا کے ایسے 50 شہروں کی فہرست شائع کی گئی ہے جہاں سب سے زیادہ جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔

3 لاکھ سے زائد آبادی اور بلند شرح جُرم  والے 50 شہروں کی فہرست میں میکسیکو کے 17 شہر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جن 10 شہروں میں جرائم کی شرح سب سے بلند ہے  ان میں سے بھی 9 کا تعلق میکسیکو سے ہے۔

میکسیکو کا شہر کولیمے، سال 2022 میں ہر ایک لاکھ افرادکے حصّے میں آنے والی  181،94 قتل وارداتوں کے ساتھ سرفہرست رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرائم کے سدّباب  کی خاطر  تدابیر اختیار کرنے والے ممالک میں اچھی پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ سب سے زیادہ پُر تشدد واقعات  کا سامنا کرنے والے ممالک میں سے السلواڈور اور گوئٹے مالا  کی اختیار کردہ موئثر تدابیر کی بدولت ان ممالک میں قتل کی شرح کم ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے