جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک اور وزیر داخلہ نینسی فیزر نے 6 فروری کو آنے والے زلزلوں جنہیں صدی کی آفت قرار دیا گیا ہے کے مرکز قہرامان ماراش کے علاقے پازارجیک کا دورہ کیا ہے۔
دونوں رہنماوں نے زلزلے کے بعد بنائے گئے ٹینٹ سٹی میں آباد شہریوں سے ملاقات کی رضاکار جرمن ڈاکٹروں کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل سروس ٹینٹ کا بھی دورہ کیا۔
بیربوک اور فیزر نے اس کے بعد دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور صحافیوں سے بات چیت کی۔
بیربوک نےاس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کہا، "اس زلزلے کی تباہی کی شدت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے دیکھا کہ یہاں بین الاقوامی امداد کتنی اہمیت کی حامل ہے۔
بیربوک نے کہا کہ انہوں نے مزید 50 ملین یورو خیموں، طبی سامان، خوراک کی امداد، کمبل اور جنریٹرز کے لیے جرمن حکومت کے طور پر فراہم کیے اور اس طرح زلزلہ زدگان کے لیے جرمنی کی امداد 108 ملین یورو تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ انہوں نے جرمنی میں رشتہ داروں کے لیے ویزا کے عمل میں سہولت فراہم کی ہے، بیربوک نے کہا کہ اس علاقے میں ایک "ویزہ بس سروس ” موجود ہے تاکہ متاثرہ افراد آسانی سے ویزے کے لیے درخواست دے سکیں۔
وزیر داخلہ فیسر نے کہا کہ وہ زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں ، اور انہوں نے حالات کا جائزہ لیا ہے اور امداد کس حد تک پہنچائی گئی ہے اس بارے میں بھی معلومات حاصل کی ہیں۔
