English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زلزلہ زدگان کی بحالی میں مدد کرنے پر ترکیہ سفیرمہمت پاچاجی کا اہل پاکستان سے اظہارتشکر

القمر

 

رپورٹ: مونا خان 

  ترکیہ کے پاکستان میں تعینات سفیر پاچاجی  نے کہا ہے کہ زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے اہل پاکستان نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ حکومت پاکستان، این ڈی ایم اے، این جی اوز،ریڈکریسنٹ اور یونی ورسٹیاں ہر قسم کی امداد جیسے ادویات، خوراک، طبی آلات وغیرہ فراہم کر رہے ہیں، ہم پاکستانی  بھائیوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ ہم پاکستانیوں کے مخلصانہ تعاون سے عنقریب اس قدرتی آفت پر قابو پالیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل ترکیہ میں انتہائی شدت کے زلزلے نے 13 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا تھا،زلزلے کی تباہی کے آغاز میں، ترکیہ نے بین الاقوامی مدد کی اپیل کی تھی، جس پر حکومت پاکستان نے پہل کی،وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے فوری رابطہ کیا اور اعلان کیا کہ ترکیہ کو ہر ممکن مدد اور امداد فراہم کی جائے گی اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر وفاقی وزراء نے ہمارے سفارت خانے کا دورہ کیا،حکومت نے ترکیہ کی مالی امداد کے لیے ایک ریلیف فنڈ فوری طور پر قائم کیا۔ پاکستانی ادارےNDMA نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی ضروریات کے مطابق، آفت کے پہلے دن سے تقریباً چار ہزار موسم سرما کے خیمے، آٹھ ہزار سے زیادہ کمبل ترکیہ کو بھیجے ہیں، جبکہ تقریباً تین ہزار موسم سرما کے خیمے اور 25 ہزار کمبل بذریعہ سڑک ترکیہ کے راستے پر ہیں۔

ان سب کو 23 فروری کو سب سے زیادہ متاثرہ صوبے حطائے  پہنچنے کا منصوبہ ہے۔ اس ہفتے اور اگلے ہفتے چار ہزار سے زیادہ موسم سرما کے خیمے چارٹرڈ کارگو پروازوں کے ساتھ ترکیہ بھیجے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فضائی راستے اور سڑک کے علاوہ میری ٹائم پل بھی قائم کیا جائے گا۔ پاکستانی بحریہ کا ایک جہاز مارچ کے پہلے ہفتے میں کراچی بندرگاہ سے سفر شروع کرے گا اور تیرہ دنوں میں ترکی مرسین بندرگاہ پہنچے گا۔ یہ جہاز تین ہزار پانچ سو خیمے لے کر جائے گا۔اس کے علاوہ پاکستان سردیوں کے لیے ضروری خیمے فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے