English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس: لاوروف۔ وانگ ملاقات

القمر

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے دارالحکومت ماسکو میں چین کے تجربہ کار سفارت کار اور چین کمیونسٹ پارٹی کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ڈائریکٹر وانگ یی کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات سے قبل جاری کردہ بیان میں لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور چین کے باہمی تعلقات نے نہایت مستحکم اور ڈنامک شکل میں فروغ پایا ہے اور عالمی سطح پر جھٹکوں کے باوجود فروغ پانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لاوروف نے کہا ہے کہ "روس۔چین باہمی تعلقات بین اس بات کے عکاس ہیں کہ ہم بین الاقوامی قوانین کے احترام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی بنیاد پر تعاون اور دو طرفہ مفادات کے لئے اقدامات کرنے کے لئے تیار ہیں”۔

لاوروف نے چین کمیونسٹ پارٹی کی خارجہ تعلقات کمیٹی کا سربراہ متعین ہونے پر وانگ کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اس نئے عہدے پر آپ کی کاروائیاں روس۔چین اسٹریٹجک روابط کو اور کثیر الجہتی شراکت دارانہ تعلقات کے دوام کو مزید تقویت دیں گی۔

وانگ نے بھی کہا ہے کہ ہم دو طرفہ مفادات کی دلچسپی کے موضوعات میں تبادلہ خیالات کے لئے تیار ہیں اور مجھے توقع ہے کہ ہمارے درمیان نئے سمجھوتے طے پائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین جدت کے راستے پر صرف روس ہی نہیں دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے  کے لئے نئے آفاق کھولے گا اور ہم اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ رابطے کی بنیاد کو جدت و فروغ عطا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے